20 ستمبر 2012 - 20:30

کابل … افغانستان میں عسکریت پسندوں نے نیٹو کے ایک درجن ٹینکرز کو آگ لگا دی جبکہ طالبان نے 14 لوگوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ابنا: افغانستان کے مغربی صوبہ فاراہ میں کندھار اور ہرات کو ملانے والی سڑک پر عسکریت پسندوں نے ایک درجن سے زائد ٹینکرز کو اس وقت آگ لگا دی جب وہ مختلف اشیاء اور تیل لیکر اتحادی فوجیوں کو فراہم کرنے کیلئے جا رہے تھے۔ طالبان نے گاڑیوں کو جلانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور 14 افراد کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واقعہ میں 11 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے.

.....

/169